ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / توحید وومنس پی یو اینڈ ڈگری کالج گنگولی  کا ’ قدرشناسی اور انعامات‘ کےموضوع پر خوبصورت جلسہ

توحید وومنس پی یو اینڈ ڈگری کالج گنگولی  کا ’ قدرشناسی اور انعامات‘ کےموضوع پر خوبصورت جلسہ

Thu, 30 Jan 2020 21:03:02    S.O. News Service

گنگولی:31؍جنوری(ایس اؤ نیوز) توحید گرلس پری یونیورسٹی اور توحید وومنس ڈگری کالج گنگولی میں ’قدر شناسی اور انعامات‘ کے موضوع پر 28جنوری  کو سالانہ جلسے کا انعقاد کیاگیا ۔جس  میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طالبات کو ’جوہرِ توحید‘ کے ایوارڈ سے نوازنے کے علاوہ ثقافتی ، کھیل اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے والی طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ادارے کے ’دینا‘ نامی اسکول کے اپاہج   بچوں نے ’جانپد‘ ایکٹ پیش کیا۔

جلسےمیں اعزازی مہمان کی حیثیت سے ہوٹل لیگاڈواُڈپی  کے مالک مولانا محمد ابراہیم نے کالج سرگرمیوں پر مشتمل ’توحید ‘نامی ڈاکومینٹری کا  اجراء کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم صرف جانکاری حاصل کرنے کے لئے نہ حاصل کریں بلکہ کٹھن محنت و مشقت کرتےہوئے ایسی بلندیوں پرجائیں جہاں آپ دیگر خواتین کو روزگار فراہم کرسکیں  اور  انہیں ترغیب مل سکے۔ انہوں نے ابتدائی ناکامی سے مایوس نہ ہوکر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی طالبا ت سے اپیل کی۔

ہولی روزری کریڈیٹ سوسائٹی کے صدر مسٹر جانسن ڈی المیڈا نے مہمان خصوصی کے طورپر  طالبات سے کہاکہ وہ خود مختار بننے کے لئے تعلیم ضروری ہے۔  گنگولی پنچایت کے صدر شری نواس کھاروی نے لڑکیوں کے لئے بہتر تعلیمی انتظامات کرنے پر توحید ادارے کی ستائش کی ۔توحید کالجس کی دونوں پرنسپالس آشا نائک اور  یشودھا نے کالج رپورٹس کی خواندگی کی۔  ادارے کے خازن عبدالحمید شیخ جی نے جلسے کی صدارت کی۔

بی کام سکینڈ کی طالبہ عائشہ سارہ کی تلاوت قرآن سے جلسے کا آغاز ہوا۔ پی یودوم کی طالبہ فاطمہ اقصیٰ ، اور  بی کام سکینڈ کی طالبہ عائشہ فضا نے کنڑا اور انگریزی میں ترجمہ پیش کیا۔ پی یو دوم کی طالبہ عائشہ ہانیہ نے ہدیہ نعت پیش کی۔ بی کام سکینڈ کی رشا ظہرہ نے استقبال کیا تو انوشونی وغیرہ نےمہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ بی کام اول کی طالبہ قاضی خولہ نے شکریہ ادا کیا ۔ بی کام فائنل کی طالبہ شبینہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: